19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:8
میوزیکل بینڈ ماما میا کا چینی ورژن
اے آر وائی - بیجنگ : اور اب آگیا میوزیکل بینڈ ماما میا کا چینی ورژن ،چائنیز ماما میا کو تھیٹرز میں پیش کردیا گیا۔ سوئیڈن کےمیوزیکل گروپ آبا کو کون نہیں جانتا، جن کے میوزیکل سونگ سیٹ ماما میا کی دھنیں آج بھی کانوں میں گونجتی ہیں ۔ ماما میا کو ایک نئے انداز میں پیش کیا شنگھائی کے ڈانسرز نے ۔ ماما میا پر ڈانس اور گائیکی چینیوں کی کیا کہنے۔
دو سوچالیس ممالک میں بیالیس ملین مداحوں کو خوش کرنے والے مامامیا کی نقل کرنا چینیوں کے لئے کوئی آسان کام نہ تھا لیکن ایک کے بعد ایک اسٹیج پر آتے ڈانسرز نے تو سماں ہی بدل دیا۔ چینی ڈانسرز نے ماما میا سونگز میں محبت کی کہانی کوڈانس تھیٹرکی شکل میں پیش کرکے شائقین سے خوب داد وصول کی۔ ماما میا سونگز اب تک چودہ مختلف زبانوں میں پیش کئے جاچکے ہیں۔