تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:9

معین اختر کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈراما

اے آر وائی - لاہور : لاہور کے مقامی آرٹ سینٹرمیں معروف فنکار معین اختر کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اے اینڈ این پروڈکشن نے 'دی ول' کے نام سے اسٹیج ڈراما پیش کیا۔ مرر انٹرٹینمنٹ اور اے اینڈ این پروڈکشن کی مشترکہ پیش کش میں شہر کے مختلف کالجوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔



اس تفریحی کھیل کی کہانی کے مطابق ایک ریٹائرڈ کرنل اپنی وفات سے پہلے وصیت کرتا ہے کہ اس کا گیسٹ ہاوس اوردیگر جائیداد ان افراد میں تقسیم کر دی جائے۔ جو زندگی میں اس کے مدد گار ثابت ہوئے، ان افرادمیں ایک وکیل۔ اس کی بیوی ۔پٹھان ڈرائیور، انگلینڈ اور آسٹریلیا پلٹ خاندان کے افراد شامل تھے ۔لیکن وکیل اور اسکی بیوی سازش کے ذریعے سب افراد کو بھگا کر مرحوم کی تمام جائیداد پر قبضہ کرلیتے ہیں 'دی ول' کو دیکھنے کیلئے کالجوں اورا سکولز کے طلبا کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.