19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:12
انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا بالآخرشادی کا فیصلہ
اے آر وائی - لاس اینجلس : چھ سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد ہالی ووڈ کی مشہور جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے بالآخر شادی کا فیصلہ کر ہی لیا۔
انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا کہنا ہے کہ انھوں نےشادی کا فیصلہ اپنے بچوں کی خاطر کیا ہے۔ جوڑے کے چھ بچے ہیں جن میں سے کچھ کو انھون نے گود لیا ہے۔
شادی جنوبی فرانس میں ایک مینشن میں ہو گی جس کا اپنا گرجا گھر بھی ہے۔ مینشن کی تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ شادی میں فلمی جوڑے کے اپنے اور گود لیے ہوئے بچے بھی شریک ہوں گے۔