تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:14

فلم ڈان ٹو کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز ہوگیا

اے آر وائی - ممبئی: اسمگلنگ کنگ پر بنائی گئی فلم ڈان ٹو کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز ہوگیا۔۔فلم ڈائریکٹر کا دعویٰ ہے کہ فلم شائقین کو ہلاکے رکھ دے گی۔



پہاڑوں کی چوٹی ہو یا سمندر کی گہرائی۔ ڈان کو پکڑنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے۔ دنیا نے سمجھا کہ وہ ہوگیا موت کاشکار لیکن اس کے دشمنوں کو نہیں خبر کہ وہی ہیں ڈان کا اگلا شکار۔اسمگلنگ کی دنیا کا ڈان آرہا ہے ایک نئے روپ میں ۔نئے خطروں اور نئے تماشوں کے ساتھ۔



جرائم کی دنیا میں ہے جگہ جگہ دھوکہ۔ دلفریب دھوکوں میں ہے کون سچا کون جھوٹا۔ یہی کھیل ہے ڈان کا۔ جو موت کو بھی دے گیا چکمہ اور آرہا ہے تئیس دسمبر کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے۔ ڈان کی موت کا جشن منانے والوں کے لئے ہے ڈان کا پیغام۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.