19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:15
بالی ووڈ شیلا کی جوانی کو لگا ستائیسواں برس
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ باربی ڈول سے ہاٹ گرل بننے والی اداکارہ کترینہ کیف آج ستائیس سال کی ہوگئی ہیں۔ بالی ووڈکی باربی ڈول کا خطاب پانے والی کترینہ کیف نے چودہ سال کی عمر سے ماڈلنگ کا آغازکیا۔ جبکہ سال دوہزار تین میں فلم بووم سے بالی ووڈ میں باقاعدہ اینٹرہوئیں اس سے پہلےدلکش، من موہنی صورت کے ساتھ قاتل ادائوں کے ہتھیار لئے یہ حسینہ فلم انڈسٹری پرچھانے کا خواب دیکھتی رہی لیکن دوہزار پانچ کترینہ کی زندگی میں کامیابی کا سال قرارپایا ۔
دوہزار آٹھ کترینہ کے لئے وقت کی دھول ثابت ہوا لیکن دوہزار نو نے کیٹ کے قدموں میں دولت اور شہرت کے ڈھیر لگادیئے ، ،نیوز ہوں یا انٹرنیٹ کترینہ کیف ہی ہر طرف نظرآئیں ۔ ساتھ ساتھ رنبیر کپور سے شادی کی کہانیاں بھی پھیلتی رہیں۔ کم عمری سے ہی بولڈ ماڈلنگ اور اداکاری کرنے والی ہاٹ ایکٹریس کترینہ کو اداکاری چاہے نہ آئے لیکن ان کی خوبصورتی فلم کو کامیابی کی ضمانت بن گئی ہے۔