19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:16
جیمز بونڈ سیریز کی طرح مرڈر سیریز بنائیں گے، مہیش بھٹ
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ فلم مرڈر کی کامیابی کےبعد شائقین فلم کومڈرٹو کاکافی انتظارکرناپڑامگر اب یہ زحمت ختم کردی مہیش بھٹ نے مرڈرکی سیریز بنانےکااعلان کرکے۔
جی ہاں مرڈر سیریز کے بانی فلم ساز مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ ہماری کریٹو ٹیم مسلسل کام کررہی ہے اور جلد ہی مرڈر تھری بنائیں گے اور یہ فلم بالکل نئے اندازسے سامنے آئے گی۔
مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ مرڈر تھری انڈیا کو بالکل نیا انداز دے گی اورانڈین فلم بینوں کو حیران کردے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم جیمز بانڈز سیریز کی طرح مرڈرسیریز ہوگی۔ مہیش بھٹ کا کہناہے کہ مرڈرٹو ان ہی آئیڈیا تھا جسے سب نے سراہا۔