تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:16

سونم کپور نے شاہد کپور سے دوستی کا اقرارکرلیا

اے آر وائی - ممبئی : سونم کپور نے شاہد کپور سے دوستی کا اقرار کرہی لیا۔ سونم کا کہنا ہے کہ فلم موسم کےذریعے انہیں شاہد کپور جیسا اچھا دوست مل گیا ہے۔



سونم کا کہنا ہےکہ اب تک میری کسی کو اسٹارسے ایسی دوستی نہیں ہوئی جیسی کہ شاہد سے ہے۔ فلم موسم کی شوٹنگ ابھی جاری ہے اور ابھی تو فلم کا صرف ٹریلر ریلیز ہوا ہے۔ اس سے پہلے سونم کی ابھی دیول اور رنبھیر کپور سے دوستی کی خبریں منظر عام پر آتی رہی ہیں۔ تاہم سونم کا کہنا ہے کہ انہوں نے ماضی کے تلخ تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.