تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:16

گلوکارہ عاصمہ لتا کا پڑوسی ملک کیلئے جاسوسی کا الزام مسترد

اے آر وائی - پشاور : پشتوکی معروف گلوکارہ عاصمہ لتا پڑوسی ملک کیلئے جاسوسی کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس الزام پر قانونی چارہ جوئی کریں گی۔



پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ میڈیا میں خبریں زیرگردش ہیں کہ انہیں پڑوسی ملک کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیاگیاہے،جن میں کسی بھی قسم کی صداقت نہیں ہے۔ عاصمہ لتانے بتایاکہ اپنے فن کاجادوجگانے کے لیے ہندوستان گئی تھیں۔ ان کے مطابق چندسازشی عناصر ان کی کامیابی سے بوکھلاہٹ کاشکارہوچکے ہیں اوران پرجاسوسی کے الزامات لگارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.