19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:17
ملیکہ شراوت کی انٹرنیشنل میوزک البم کی تیاری
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ کی آئٹم گرل ملیکہ شراوت نے انٹرنیشنل میوزک البم میں شرکت کی تیاریاں شروع کردیں۔ ملیکہ شراوت یوں تو بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کےجوہر دکھا چکی ہیں، مگر اب وہ تیاریاں کررہی ہیں انٹرنیشنل میوزک البم میں شرکت کی۔
اس سلسلے میں ملیکہ شراوت نے غیر ملکی میوزیشنز سے رابطے بھی شروع کردیے ہیں اور ان سے اپنی خواہش کابھرپور اظہار کیاہے۔ ملیکہ شراوت بھارتی فلموں میں اپنی قاتل اداؤں سے شرارتیں کرچکی ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ غیر ملکی آڈینس کے سامنے وہ کس روپ میں سامنے آتی ہیں۔