تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:21

دو دونی چار کی خصوصی اسکریننگ،رشی کپور اور نیتوکپور کی شرکت

اے آر وائی - نئی دہلی : بالی ووڈ کی گزشتہ سال یعنی2010ء میں ریلیز ہونے والی فلم "دو دونی چار" کی نئی دہلی میں خصوصی اسکریننگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام بھارتی وزارت اطلاعات ونشریات کی طرف سے کیا گیا۔



اسکریننگ تقریب میں فلم کے ڈائریکٹر جبیب فیصل، پروڈیوسر رندم چوہدری اور بالی ووڈ کی ماضی کی مشہور جوڑی رشی کپور اور نیتوسنگھ نے بھی شرکت کی۔



میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رشی کپور نے کہاکہ اس فلم کو حکومت ،عوام اور فلمی ناقدین نے بہت سراہا جس کی انہیں بہت خوشی ہے۔ واضح رہے کہ فلم میں رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ نے 29 برس بعداس فلم میں کام کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.