تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:21

بالی ووڈ اسٹار پریانکا آج اپنی 29 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

اے آر وائی - ممبئی : پریانکا چوبڑا انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی میں شرکت کے بعد سالگرہ منانے اپنے گھر پہنچ گئیں گھرمیں می می کے نام سےپکاری جانےوالی پریانکا 2000 میں مس انڈیا فمینا میں دوسرے نمبر پر رہیں اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اسی سال مس ورلڈ منتخب ہوگئیں ۔2003 میں انھوں نے بالی ووڈ فلموں سے اپنےکیریئرکا آغاز کیا۔



انکی فلم لوو اسٹوری، کرش، ڈون،فیشن، کمینے ،سات خون معاف نے باکس آفس پر دھوم مچا دی۔ انھوں نے منی اور شیلا کے آئٹم سونگ سے پہلے کہا تھا کہ وہ کبھی بھی آئٹم سونگ نہیں کرینگی لیکن انھیں اپنے یہ الفاظ اب واپس لیناہونگے کیونکہ اب وہ اپنی نئی آنیوالی فلم تیز میں منی اور شیلا کو بھی پیچھے چھوڑنے والی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.