19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:22
ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہالوز:3دن میں 18 کروڑ ڈالر کا بزنس
اے آر وائی - لاس اینجلس: ہیری پوٹر سیریز کی آخری فلم نے باکس آفس کے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔ نمائش کے پہلے تین دنوں میں اٹھارہ کروڑ ڈالر کا بزنس کا نیا ریکارڈ۔ ہیری پوٹر کا انجام اچھا ہو یا برا۔ شائقین کا دل ایک بار فلم دیکھ کر نہیں بھر رہا۔ یہ حال ہے امریکا اور کنیڈا کے لوگوں کا۔ کم از کم باکس آفس ریکارڈز یہ ہی بتا رہے ہیں۔
ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہالوز، پارٹ ٹو نے کمائی کے سابقہ ریکارڈز توڑ دیے۔ فلم نے نمائش کے پہلے تین دنوں میں تقریبا اٹھارہ کروڑ ڈالر کا بزنس کر ڈالا۔ زیادہ بزنس کا سابقہ ریکارڈ بیٹ مین کی فلم دی ڈارک نائٹ کا تھا۔ اس فلم نے پہلے تین روز میں سولہ کروڑ ڈالر کا بزنس کیا تھا۔