تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:22

بالی ووڈ کی ملکہ حسن کی دلکش مسکراہٹ چیئرٹی کیلئے استعمال

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈکی ملکہ حسن کی دلکش مسکراہٹ اب بچوں کے چیرٹی ہوم کے لئے استعمال ہوگی۔ بالی ووڈکی بیوٹی کوئین ایشوریا رائے۔کی ایک مسکراہٹ نے جہاں کئی نوجوانوں کے دلوں کا چین لوٹا اب یہی مسکراہٹ بچوں کی زندگی میں خوشیاں لانے کے کام آئے گی۔



ایشوریارائے بچن نے اپنے فلمی کیریئر میں اب ایساکام کرنے کی ٹھانی ہے جس میں ان کے چہرے کے خدوخال بدل دیئے۔ایش نے ان تمام بچوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے جن کے ہونٹ کٹے پھٹے ہیں۔بچوں کی خوبصورت مسکراہٹ واپس کے لئے ہونٹوں کی سرجری ضروری ہے جس کیلیئے ایش نے اپنی مسکراہٹ سے فائدہ اٹھاکر امداد جمع کرنے کی ٹھانی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.