19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:26
بھارت میں فیشن شو، سعودی ڈیزائنر کے کلیکشن کی نمائش
اے آر وائی - چنائے : بھارت میں ہوئی سعودی ڈیزائنر کے کلیکشن کی نمائش۔جس میں جدید مغربی ملبوسات نے سماں باندھ دیا۔ خوبصورتی اگر آنکھ میں ہوتو ہر شے حسین نظرآتی ہے ، اور اگر عام سے ملبوسات کو حسین رنگوں کے امتزاج سے بنایا جائے تو نگاہیں ٹھہر ٹھہر جاتی ہیں۔
چنائے میں ہونے والے اس شو کو برکھا کے نام سے موسوم کیا گیا تھا۔ اس شو میں خواتین اورحضرات نے دلکش ڈیزائن کے ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر واک کیا۔ شو کے آرگنائزرز کاخیال ہے کہ انڈیا کی فیشن مارکیٹ میں کافی گنجائش ہے۔ اور انہیں یقین ہے کہ ان کی کمپنی انڈیا میں اچھا بزنس کرے گی۔