19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:26
شاہ رخ خان ایک بار پھر شیوسینا کے نشانے پر
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان ایک بار پھر انتہاپسند بھارتی انتہاپسند تنظیم شیو سینا کے نشانے پر آگئے۔حالیہ ممبئی حملوں کے بعد فلم کی خوشی میں شاہ رخ کے پارٹی کرنے پرشیو سینا نے کنگ خان کو اصل زندگی کا ولن کا خطاب دے دیا۔
بات کوئی بھی ہو مگر انتہا پسندشیو سینا مسلمان اداکاروں پر تنقید کرنے کو موقع ڈھونڈتی ہے ، اور ایک بار پھر نشانہ بنے ہیں بالی ووڈبادشاہ شاہ رخ جنھوں نے ممبئی حملوں کے خوف کے اثر سے نکلنے کے لئے دے دی دوستوں کو ایک زبردست پارٹی ، جس میں فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ کی کامیابی اورکترینہ کیف کی سالگرہ کی خوشی میں پارٹی اپنے گھر پر کردی۔
یہ سن کر شیو سینا کو آگیا طیش اور انھوں نے بالی ووڈ ہیرو کو اصل زندگی کا ولن قراردےدیا۔ ساتھ ساتھ ایشوریارائے کو دے دی داد جنھوں نے حالیہ ممبئی حملوں کے غم میں اپنی پارٹیز کینسل کردیں۔