19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:4
اب عمران ہاشمی بھی بریک لینا چاہتے ہیں
اے آر وائی - ممبئی : کہتے ہیں زیادتی کسی بھی چیز کی اچھی نہیں ہوتی یہ ہوا بالی ووڈ اسٹار عمران ہاشمی کے ساتھ اور اب وہ اپنی مصروفیات سے تھک گئے اوراب وہ چاہتے ہیں ایک بریک لینا تاکہ کچھ آرام کرسکیں۔ عمران ہاشمی گزشتہ ایک سال سے اپنی فلمز کی شوٹنگز اورپروموشن میں مصروف ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ کافی تھکاوٹ محسوس کررہے ہیں اور اب کچھ آرام کرنا چاہتے ہیں۔
عمران ہاشمی جس طرح کا کام کرتے ہیں شاید ہی کوئی سمجھتا ہو کہ اس کام سے کوئی تھکتا ہولوگ تو اپنی تھکاوٹ دور کرنے کے لئے عمران ہاشمی کی فلمیں انجوائے کرتے ہیں اب عمران ہاشمی کس طرح کا آرام اور کیسا انجوائے مینٹ چاہتے ہیں یہ ذرا سوچنے کی بات ہے ۔