20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:34
میرا بنیں گی مس کراچی
اے آر وائی - کراچی : ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔۔لالی ووڈ اداکارہ میرا اب تک مس ورلڈ یا مس یونیورس تو نہ بن سکیں مگر مس کراچی ضروربنیں گی۔
کبھی تنازعے تو کبھی احمقانہ حرکتیں ۔ یہ پہچان ہے اداکارہ میرا کی جو ہمیشہ ہی کچھ انوکھاکرنے کی کوشش میں خبروں میں ان رہتی ہیں۔ مگر اب کی بار ان کی حسرتیں سامنے آرہی ہیں ۔ پہلے پہل تو اپنی فلم پروڈیوس کرنے کا اعلان کردیا جس کا ٹائیٹل رکھا ۔اسکرآیوارڈ میرا کا آسکر ایوراڈکاخواب تو نجانے کب ہو پورا اسی حسرت کے ساتھ وہ مس ورلڈیامس یونیورس بننےکا تو بس خواب دیکھ سکتی ہیں لیکن مس کراچی بننے کی تمنا تو پوری ہوہی سکتی ہے چاہے وہ فلموں کے ذریعے ہی کیوں نہ ہوں۔
اس لئے میرانے بھی اپنے سر پر مس کراچی کا تاج پہننے کی ٹھان لی ہے۔ پاکستانی فلموں میں اب تک تو مس بنکاک اور مس لندن نامی ہٹی کٹی ہیروئنزسامنے آئی ہیں۔اب میرا مس کراچی بن کر کیسی لگتی ہیں اس کا انتظار ہی کیا جاسکتاہے۔