تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:5

کریزی،اسٹوپڈ،لو، کا ریڈکارپٹ پریمیئر شو،29جولائی کوریلیزہوگی

اے آر وائی - لاس اینجلس: کریزی، اسٹوپڈ، لو، یہ نام ہے جولین مور اور اسٹیو کریل کی نئی فلم کا جس کا ریڈ کارپٹ پریمیئرشو ہوانیویارک میں ۔

اس ریڈکارپٹ پریمیئر شو کے موقع پر فلم کے آرٹسٹ کافی خوش اورپرجوش نظر آرہے تھے اور انہوں نے اس موقع پر فوٹو گرافرز کے لئے خصوصی پوز بھی دیئے۔



کریزی، اسٹوپڈ،لو، فلم میں اسٹیوکریل کی بیوی جولین اس سے علیحدگی کامطالبہ کرتی ہے تو یہ مزاحیہ فلم اپنے تمام تر حماقتوں کے ساتھ ہنسانے کے لئے تیار ہوجاتی ہے۔ فلم کے بارے میں اسٹیوکریل کاکہناہے کہ یہ انسانی تعلقات اورمحبت کے بارے میں مزاحیہ فلم ہے۔ فلم کی ایک اورکردار ایما کاکہناہے کہ یہ فلم محبت کی دوسری طرح کی کہانیوں کی طرح عام سے کہانی نہیں ہے۔ یہ مزاحیہ فلم انتیس جولائی کو سینما ہالز میں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.