20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:32
اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے دلچسپ پروگرام
اے آر وائی - کراچی : (م ش خ) اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک ناظرین کی دلچسپی کے لئے خوبصورت ڈرامہ سیریل " نیت "اور مزاحیہ سٹ کام پیش کررہا ہے۔ " نیت" جمعہ کی رات آٹھ بجے پیش کی جاتی ہے ۔ سیریل کی ریکارڈنگ امریکا میں کی گئی ہے۔
سیریل میں بھارتی اداکارہ دپتی گپتا نے لاجواب پرفارمنس دی ہیں ۔ مصنف لیری پونیٹس اور ہدایت مہرین جبار کی ہیں۔ مرکزی کردار ماحرہ خان، احسن خان اور ہمایوں سعید نے اداکئے ہیں۔
مزاحیہ سٹ کام" کیا لائف ہے" ہفتے کی شام سات بجے جبکہ سٹ کام "ڈگڈگی" ہفتے کی شام ساڑھے سات بجے دکھایا جاتا ہے۔ اس کے مرکزی کردار دردانہ رحمن، اشرف خان، شگفتہ اعجاز اور اصفر رحمن نے ادا کئے ہیں
دوسری جانب کیو ٹی وی کے پروگرام" روشنی "میں پاکستان کی مایہ ناز ڈاکٹر سونو ویز اورڈاکٹر نزہت ناز نے خصوصی شرکت کی ۔ امریکن بورڈ سے سند یافتہ ڈاکٹر نزہت ناز نے الٹرا ساوٴنڈ کے حوالے سے ناظرین کو مفید طبی مشورے بھی دیئے۔
پروگرام "روشنی "پیر سے جمعہ تک صبح ساڑھے نوبجے پیش کیا جاتا ہے۔