20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:46
ہالی ووڈسائنسن فکشن فلم کیپٹن امریکا 22 جولائی کو ریلیزہوگی
اے آر وائی - لاس اینجلس : اب تک تو ہالی ووڈفلمز کے ریڈکارپٹ ہوتے دیکھے ہیں لیکن ہالی ووڈفلم کیپٹن امریکا کا لاس اینجلس میں ہوا ریڈ، وہائیٹ اور بلیوکارپٹ۔
سپر پاور پر بننے والی ہالی ووڈفلم کے ریڈکارپٹ پر کرس ایوان نے شرکت کی تو انہیں دیکھ کر ایسامحسوس ہوا جیسے وہ ابھی ابھی کامک بک سے نکل کر سیدھے امریکا لوٹے ہیں۔۔فلم کی کاسٹ نے ریڈ، وہائیٹ اور بلیو کارپٹ میں شرکت کی تو تقریب کو چار چاند لگ گئے۔۔کامک بُک سے بنائی گئی
فلم کیپٹن کی کہانی ایک بہادر سپاہی کی جنگ پر مشتمل ہے ۔جس میں امریکا کو بچانے کی خاطر کیپٹن سپر ہیرو بن جاتاہے۔لیکن اسے شیطانی طاقتوں کا مقابلہ کرنے میں کئی مشکلات کا سامناکرنا پڑتاہے۔سائنس فکشن فلم کیپٹن امریکا بائیس جولائی کو امریکا بھر میں ریلیز کردی جائے گی۔