20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:35
کترینہ کیف فلم باڈی گارڈ کے لئے آئٹم سونگ کریں گی
اے آر وائی - ممبئی : سلو بھیا تیار ہیں اپنی فلم باڈی گارڈ کو ریلیز کرنے کے لئے شامل کرنا چاہتے ہیں ایک آئٹم سونگ وہ بھی کترینہ کیف کا۔
شیلا کی جوانی کی دھوم ختم نہیں ہوئی تھی کہ سلمان خان نے شیلا کی جوانی سے متاثر ہوکر کترینہ کیف سے اپنی نئی آنے والی فلم باڈی گارڈ کے لئے آئٹم سونگ کرنے کی پیشکش کردی ہے۔
سلو بھیا آفر کریں اور کترینہ کیف انکار کردیں اب ایسے بھی حالات نہیں۔ کترینہ کیف ان کو نا کر ہی نہیں سکتی ہیں۔ یہ آئٹم سونگ ہمیش ریشمیا نے کمپوز کیا ہے اور اس آئٹم سونگ کے کوریوگرافر ہوں گے گنیش اچاریہ ۔