20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:53
سلمان خان کی جسامت بولی ووڈ میں سب سے اچھی ہے،اجے دیوگن
اے آر وائی - ممبئی : اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے ورزش سے بہت خوبصورت جسم بنایا ہے اورانڈین فلم انڈسٹری میں سلمان خان کا جسم سب سے اچھاہے۔
ان خیالات کا اظہار اجے دیوگن نے ایک سوشل ویب سائٹ پر اپنے بارے میں سلمان خان کے کمنٹس پڑھ کر کیا۔ سلمان خان کاکہنا ہے کہ ارے باپ رے باپ کیا خوبصورت باڈی ہے ۔
اجے دیوگن ان دنوں اپنی نئی آنے والی ایکشن مووی سنگھام کی پروموشن کیلئے نیو دہلی آئے ہوئے ہیں۔ اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ میں نے باڈی بلڈنگ سنگھام کے اسکرپٹ اور اسکرین کی ڈیمانڈ کی بنیاد پر کی ہے۔ اس کے لئے میں روزانہ تین گھنٹے جم جایا کرتاتھا ورزش کرنے کے لئے اور اس دوران میں نے اپنی خوراک بھی خیال رکھا۔ اجے دیوگن کی کافی عرصے بعد ایکشن مووی بائیس جولائی کو ریلیزہورہی ہے۔