تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:57

کامک سپر ہیروز نے باکس آفس پر دھاوا بول دیا

اے آر وائی - لاس اینجلس : کامک سپر ہیروز کیپٹن امریکن،بیٹ مین اور اسپائیڈر مین نے ہالی ووڈ باکس آفس پر دھاوا بول دیا۔ ہالی ووڈ میں اپنے نام کا جادوجگانے والے کومک ہیروز کی فہرست میں نام شامل کرانے کی امیدسے نئی فلم کیپٹن امریکن کا پریمیئرمنعقد ہوا۔



فلم میں اداکار کرس ایون کیپٹن امریکن کے کردار میں نظر آئیں گے۔وہیں دوسری جانب کامیاب کامک سیریز اسپائیڈر میں کی بھی نئی قسط کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔فلم ویسے تو آئندہ سال جولائی میں ریلیز ہوگی تاہم فلم کے ٹریلر نے مداحوں میں بے چینی کی لہر پیدا کردی ہے جس سے فلم دی امیزنگ اسپائیڈر میں کی کامیابی کے امکانات میں اضافہ ہوگیا ہے۔بیٹ مین ڈارک نائٹ رائسز بھی کامیابی کی امنگوں کے ساتھ آئندہ سال ہی ریلیز ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.