تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:43

فریدہ پنٹو کرانا چاہ رہی ہیں اپنا ڈی این اے ٹیسٹ

اے آر وائی - ممبئی : سلم ڈاگ ملیئنر سے شہرت پانے والی فریدہ پنٹو آجکل اپنی فیملی ہسٹری جاننے کے تجسس میں مبتلا ہیں۔ اس راز کو جاننے کے لیے وہ اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کی خواہشمند ہیں۔



فریدہ کا کہنا ہے کہ وہ جس ملک میں بھی جاتی ہیں وہاں کے لوگ انھیں اپنی رنگ و نسل کا سمجھنے لگتے ہیں۔ چھبیس سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ پرتگال کے لوگ انھیں کہتے ہیں کہ وہ ایک پرتگالی ہیں اور یہ بات انھیں پسند نہیں۔ اس وجہ سے فریدہ اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کرانا چاہ رہی ہیں تا کہ انھیں معلوم ہو سکے کہ ان کے آباء و اجداد کا تعلق کہاں سے تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.