23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:13
میڈیا کی مدد کے بغیر کچھ نہیں کرسکتی، اداکارہ میرا
اے آر وائی - راولپنڈی: ملک کی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ان کے معاملے میں میڈیا خصوصی طور پر سنجید گی کا مظاہرہ کرے۔
اداکارہ میرا نے یہ بات راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں اپنی والد ہ سے منصوب شفقت بیگم میموریل ٹرسٹ کی فنڈ ریزنگ مہم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انھوں نے کہا کہ وہ بہت جلد ایک آسکر فلم بنانے جارہی ہیں جس میں تمام اداکار پاکستانی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا کی مدد کے بغیر وہ کچھ نہیں کرسکتیں اس لیے میڈیا ان کا بھرپور ساتھ دے۔ چیمبر آف کامرس کے دورہ کے موقع پر چیمبر کی طرف سے انہیں شیلڈ اور تحائف پیش کئے گئے۔