23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:13
علی ظفر کو تلاش ہے ایک نئے چہرے کی
اے آر وائی - کراچی: علی ظفر اپنی نئی میوزک وڈیو کے لیے آجکل تلاش میں ہیں ایک نئے چہرے کی۔ علی نے بالی ووڈ میں تو اپنا لوہا منوا ہی لیا ہے مگر ساتھ ساتھ وہ اپنے میوزک کریئر پر بھی بھر پور توجہ دے رہے ہیں۔
علی کو آجکل تلاش ہے ایک ایسی لڑکی کی جو ان کے ساتھ ان کی نئی میوزک وڈیو میں جلوہ گر ہو سکے۔ یہ تلاش نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی جاری ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ علی ایک انتہائی خوبصورت ماڈل اپنی نئی البم میں لانچ کریں گے۔