23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:22
اجے دیوگن کی فلم سنگھم سینماؤں میں پیش کردی گئی
اے آر وائی - ممبئی: اجے دیوگن کے ایکشن سے بھرپور فلم سِنگھم سنیماگھروں میں نمائش کے لیےپیش کردی گئی۔ روہت سیٹھی کی ڈائرکشن میں بننے والی فلم سنگھم میں اداکار اجے دیوگن کے علاوہ کاجل اگروال، پرکاش راج، سونالی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
فلم کی کہانی ایک ایماندار پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جو اپنے فرض کو پورا کرنے کے لئے طاقتور سے طاقت ور دشمن سے بھی ٹکراجا تا ہے۔ فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق اداکار اجے دیوگن نے سکس پیکس بنائے ہیں۔
یہ فلم تامل زبان میں بننے والی فلم کا ری میک ہے۔ گول مال تھری کے بعد اجے کی اس سال کی یہ دوسری فلم ہے۔ جس کی کامیابی کے لئے وہ ہیں پرامید۔ دیکھتے ہیں اجے کے سکس پیکس انہیں کامیابی سے ہمکنار کرتے ہیں یا نہیں۔