24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:27
میرے افیئرز کو سیریس نہ لیا جائے ، بپاشا باسو
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈبی بی بپاشا باسو کہتی ہی کہ ان کے افیئرز کو سیریس نہ لیا جائے ۔ایک آدھ سال بعد تو ختم ہو ہی جاتے ہیں۔ بپاشا جان ابراہم کے بعد کس کواپنی سحر میں لینے کا ارادہ کیا ہے۔
تم نہ سہی تو اور سہی اور نہ سہی تو اور سہی۔تیکھے نینوں والی ساحرہ بپاشا باسو نے اپنی نمکین رنگت اور کٹیلے انداز سے کئی نوجوانوں کے دل لوٹے ، لیکن ان کا دل آیا بھی کس پر فٹبال کے شوقین جان ابراہام پرجس نے کئی حسیناوں کے دل اپنی جوتی کی نوک پر رکھے ۔آٹھ برس کی دوستی کے بعد جب بپاشا باسو کو ہوا احساس ۔بے پرواہ سجن کی ہرجائی طبیعت کا تو بپاشا نے بھی کیا ارادہ جان کی جان جلانے کا ۔
پباشا باسو نے آٹھ سالہ دوستی کو ماری لات اور کیا گول ہالی ووڈ فلم میں نشانہ خوب لگا تو ہالی ووڈایکٹر جیمز فرینسکو سے قربتیں بڑھا لیں ،لیکن شاید بپاشا نے جان کی دوستی سے سبق حاصل کرلیا ہے، اسلیئے کہتی ہیں کہ شوبز کی دوستیاں چلتی نہیں۔اس لئے ان کے افیئرز کو سیریس نہ لیا جائے ،کیونکہ ایک سال بعد وہ کردیں ٹاٹا بائے بائے۔