24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:36
اجے دیوگن کے ایکشنز شائقین کو بھا گئے
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ اداکاراجے دیوگن کے ایکشنز شائقین کو بھا گئے ، فلم سِنگھم نے ایک ہی دن میں نو کروڑروپے کابزنس کرلیا۔
سیاست اور قانون کے ٹکراؤ پر بنائی گئی ایکشن فلم سنگھم نے باکس آفس پرپہلی اینٹری ہی دھماکے دار کردی۔اجے دیوگن کے ایکشن اور کاجول اگروال کے نخروں نے کردکھایاکمال فلم سنیماگھروں پر آتے ہی چھا گئی۔فلم کی کامیابی کے بارے میں اجے دیوگن کو پہلے ہی یقین تھا۔
اس کی ایک وجہ تو طویل عرصے بعد اجے دیوگن ایکشن میں واپس آئے ہیں۔فلم میں پولیس کی وردی دیکھ کر اس کا موازنہ دبنگ سے کیا جارہا تھا جس کی اجے دیوگن نے تردیدکرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ہر لحاظ سے دبنگ سے الگ ثابت ہوگی۔