25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:23
'کیپٹن امریکا 'نے ہیری پوٹر کو پیچھے چھوڑ دیا
اے آر وائی - لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی ایکشن فلم کیپٹن امریکہ نے ہیری پوٹر کو پیچھے چھوڑ کر باکس آفس پر دھوم مچا دی۔ امریکہ اور کینیڈا کے سنیما گھروں میں کیپٹن امریکہ، دا فرسٹ ایونجر ریکارڈ بزنس کر رہی ہے۔فلم نے اس ویک اینڈ پر پینسٹھ ملین ڈالرز کا بزنس کیا ہے۔
باکس آفس پر اس ہفتے دوسرے نمبر پر رہی ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیڈلی ہالوز پارٹ ٹو۔ اس فلم نے پہلے ہفتے ریکارڈ بزنس کیا تھا تاہم دوسرے ہفتے اس کا بزنس اڑتالیس ملین ڈالر رہا۔رومانٹک کامیڈی فلم،فرینڈز اینڈ بینیفٹس ساڑھے اٹھارہ ملین ڈالر کے ساتھ اس ہفتے تیسرے نمبر پر رہی۔