25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:50
انوشکا شرما آج کل مشکل میں پھنسی ہیں
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما آج کل اس مشکل میں ہیں کہ اپنی آنے والی فلم میں مختصر لباس پہنیں یا انکار کر دیں۔ ویسے تو آج کل بالی ووڈ کی اداکاراؤں میں مختصر لباس پہننے کی دوڑ لگی ہوئی ہے اور کوئی آئٹم نمبر اس کے بغیر مکمل نہیں ہوتا اس کے باوجود انوشکا شرما اس حوالے سیذرا پریشان ہیں۔
انوشکا نئی فلم میں رنبیر کپور کے ساتھ آ رہی ہیں تاہم ایک سین کے لئے ڈائریکٹر نے انہیں مختصر کپڑے پہننے کا کہا ہے جس پر وہ کچھ سوچ میں پڑ گئی ہیں،ویسے ان کی یہ مشکل فضول ہی ہے کیونکہ اگر وہ اپنے شیپ کی وجہ سے پریشان ہیں تو ایسی کوئی بات نظر تو نہیں آتی۔