25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:9
جیکلین فرنانڈس کی سنجیدہ کردار کرنے کی خواہش
اے آر وائی - ممبئی: بالی ووڈ بیوٹی کوئن جیکلین فرنانڈس اپنے غیر سنجیدہ کرداروں سے تنگ آ گئیں۔ پروڈیوسرز سے سنجیدہ کردار دینے کی درخواست کر دی۔ سری لنکا کی بیوٹی کوئن کا اعزاز رکھنے والی بالی ووڈ فلم اسٹار جیکلین فرنانڈس فلموں میں اچھے خاصے ادھم مچانے والے کردار ادا کر رہی تھیں لیکن اس کو کیا کہیں کہ اس قسم کے کرداروں سے وہ بور ہو گئی ہیں۔
جیکلین نے پروڈیوسرز سے اپیل کی ہے کہ انہیں ذرا سنجیدہ قسم کے کردار دیئے جائیں جن سے ان کی اداکاری کی صلاحتیں اجاگر ہوں۔ دیکھتے ہیں جیکلین کی یہ خواہش کب پوری ہوتی ہے۔