25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:15
ودیا بالن کو سگریٹ پینا بھاری پڑ گیا
اے آر وائی - ممبئی : فلم عشقیہ میں تو ودیا بالن نے بولڈ اداکاری کرکے خود کو منوالیا لیکن ڈرٹی پکچر میں سگریٹ پینے کی وجہ سے ہوگئیں مشکلات کا شکار۔
یوں تو اب تک دل تو بچہ ہے جی اور عشقیہ میں ودیا نے خوب عشق لڑائے ۔کہیں نخرے تو کہیں کیااپنی اداؤں سے سب کو گھائل ، لیکن اب کی بار ودیا بالن ہوئی ہیں مشکلات کا شکار۔انہیں اداکاری کرنا تو مشکل نہ لگا۔ لیکن ایکتا کپور کی فلم ڈرٹی پکچر میں ڈرٹی بننے کے لئے ودیا کو سگریٹ پھونکنے پڑے۔
اب ودیا کو سگریٹ نوشی آتی نہیں ہے جس کی وجہ سے ایک کے بعد ایک سگریٹ نے ان کا منہ جلا ڈالا اور اس کے بعد فلم کی شوٹنگ اس وقت تک روکنی پڑی جب تک ودیا کے منہ کے چھالے ٹھیک نہ ہوگئے۔