تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:57

کارٹوں فلم دی اسمرفس کا رنگا رنگ پریمیئر

اے آر وائی - نیویارک : بونوں کی انسانوں کی دنیا میں آنے کے موضوع پر بنائی جانے والی کارٹون فلم دی اسمرفس کارنگا رنگ پریمیئر نیویارک میں ہوا۔ سوچیں اگر کسی کا قد دوانچ ہو اور اس کا پالا چھ فٹ کے آدمی سے پڑجائے تو وہ کیسا محسوس کرے گا۔ لیکن ان ننھے ننھے بونوں کو تو دنیا میں آنے میں کوئی خوف تو نہ ہوا الٹا انھوں نے ایک گھر میں گھس کر وہاں رہنے والوں کی ناک میں دم کردیا۔



نیلے رنگ کے پھرتیلے اور شرارتی بونوں کی فوج بڑی دیدہ دلیری سے پورے گھر میں پھدکتی اور خوب عیش کرتی رہی۔ رنگا رنگ کارٹون فلم دی اسمرفس کاپریمیئر نیویارک میں ہوا جس میں فلم کے کرداروں کو اپنی ٹی شرٹ پر سجائے امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے فلم کے بارے میں اپنے تجربے کا ذکر کیا۔فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے کر جان ڈالنے والی کیٹی پیری اس تجربے پر بے حد خوش ہیں کارٹون فلم دی اسمرفس انتیس جولائی کو ریلیز ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.