تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:29

کرشمہ کپور ، ہاوس فل ٹو میں آئٹم نمبر کریں گی

اے آر وائی - ممبئی: بالی ووڈ کی ممتاز اداکارہ کرشمہ کپور نے فلم نگری میں واپسی کا فیصلہ کر لیاہے۔دھماکے دار انٹری" ہاوس فل ٹو" میں آئٹم نمبر سے ہوگی۔ کرشمہ کپور نے فلم نگری میں دوباری انٹری کا فیصلہ کیا تو فلم ساز ان کے پیچھے ہی پڑ گئے. لگتا ہے ہر پروڈیوسر ان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتا ہے۔تاہم کرشمہ کپور خاصی چوزی ہو گئی ہیں اور وہ صرف منتخب فلمیں ہی سائن کر رہی ہیں۔



اپنی ری انٹری کو دھماکے دار بنانے کے لئے انہوں نے وکرم بھٹ کی تھری ڈی ہارر مووی" ڈینجرس عشق" سائن کی ہے ۔ دوسری جانب انہوں نے ساجد ناڈیا والا کی فلم" ہاوس فل ٹو"میں آئٹم نمبر کرنے کی ہامی بھی بھر لی ہے۔یعنی کرشمہ اپنا کرشمہ دکھانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.