تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:46

فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ کی باکس آفس پر حکمرانی

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈفلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ نے دس دن میں ایک سو آٹھ کروڑ کا بزنس کرکے باکس آفس پر اپنی حکمرانی قائم کرلی۔ یہ ہیں چار دوست جنہیں قسمت نے ایک کردیا اور پھر انھوں نے اپنی زندگی کے چند دنوں کو ایسے گزارنے کا فیصلہ کیا کہ پھر زندگی نہ ملے گی دوبارہ ۔



کھیلتے کودتے ، ناچتے ، گاتے یہ دوست طویل سفر پر بھی نکلتے ہیں اور زندگی کے ہر لمحے اورساتھ بیتے وقت کو خوب انجوائے کرتے ہیں۔ ان کے فیصلے نے چاروں کی زندگی ہی بدل دی اور وہ ایک نئے دور میں داخل ہوجاتے ہیں۔ شائقین فلم کو بھی ان چاروں کی شرارتیں اور انداز بے حد پسند آئے ۔فلم نے صرف بھارت میں ہی دس روز میں ایک سو آٹھ کروڑ کا بزنس کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.