27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:22
مادھوری ڈکشٹ نے ورچول ایجوکیشن سسٹم کا افتتاح کیا
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ فن کے میدان سے سماجی خدمات کے میدان میں بھی کسی سے پیچھے نہیں، انہوں نے ممبئی میں ورچول ایجوکیشن سسٹم کا افتتاح کیا۔
ورچول ایجوکیشن سسٹم کا آغاز ممبئی کے مشہور ہوٹل نے کیا ہے ۔اس موقع پر لوگ شائد مادھوری کی پرفارمنس کے منتظر تھے تاہم انہوں نے تقریر شروع کردی۔ تقریر تو مختصر تھی تاہم اس کا اثر بڑا گہر اہوا اور طلباء و اساتذہ نے فوری طور پر اس نئے سسٹم کو بہت کارآمد قرار دے دیا۔۔ورچوئل ایجوکیشن سسٹم کے تحت ٹیچرز ٹیلی وژن اور انٹرنیٹ کے زریعے طلباء کو تعلیم فراہم کر سکیں گے۔