27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:29
کارٹون فلم ہیپی فیٹ کاٹریلرجاری، 22نومبرکوریلیز ہوگی
اے آر وائی - نیویارک : کھیلتے کودتے ، جھومتے گاتے پینگوئنز کی کارٹون فلم یپی فیٹ ٹو کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ۔ یہ فلم آئس لینڈ میں بسنے والےننھے منے پینگوئنز کی ہے جو صرف یہ جانتے ہیں کہ زندگی کا مزا تو صرف خوشیاں منانے میں ہیں۔ سفید برف پر پھدک پھدک کرچلتے یہ پینگوئنز دنیا میں مسرت بکھیرنے آئے ہیں اور جہاں جہاں ان کے قدم جاتے ہیں مستی کا سماں بندھ جاتاہے۔
ڈانس کرتے ہیپی فیٹ نے پہلی بار تو خوب بزنس کیا اور کئی ایوارڈز جیت لئے۔ ساتھ ہی سال بھر کی بہترین فلم قرار پائی۔ کارٹون فلم ہیپی فیٹ کی کامیابی کودیکھتے ہوئے فلم ڈائریکٹر نے ہیپی فیٹ ٹو بنانے کا فیصلہ کرلیا۔اور ایک سال بعددوسری فلم کا ٹریلر بھی ریلیزکردیا،فلم نومبر میں سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔