تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:38

وویک اوبرائے اور سریش اوبرائے کے وارنٹ گرفتاری جاری

اے آر وائی - ممبئی: بالی ووڈاداکاروویک اوبرائے اور ان کے والد سریش اوبرائے کے خلاف تین کروڑروپے ادانہ کرنے پرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے گئے۔ یہ ہیں بالی ووڈہیرو وویک اوبرائے۔۔جو فلمزمیں تودولت سے مالا مال ہوتے ہیں لیکن اصل زندگی میں ہیں کافی کنجوس۔۔وعدہ خلافی اور بات سے مکر جانا ان کیلئے تو دومنٹ کی بات ہے۔



اب یہی دیکھ لیں کہ انہیں ایک سال پہلے ایک پرائیوٹ پروڈکشن ہاؤس کو ساڑھے تین کروڑ روپے کی ادائیگی کرنی تھی جس میں پچاس ہزار کا چیک تو کیش ہوگیا مگر جب بات آئی تین کروڑکے چیک کی تو وہ باؤنس ہوگیا۔کمپنی نے وویک اور ان کے والد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور اب ممبئی ہائی کورٹ نے باپ بیٹے کے خلاف ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کردیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.