1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:39
رنویر سے اچھے دوست کے علاوہ کوئی رشتہ نہیں ، انوشکا
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ ادکارہ انوشکاشرما نے رنویر سنگھ کے ساتھ تعلقات پر مبنی تعلق خبروں پر واضح کیا ہے کہ رنویر سنگھ ان کے بہت اچھے دوست ہیں اس کے علاوہ وہ ان سے کوئی نیا رشتہ بنانے نہیں جا رہیں ۔
ایک انٹرویو میں بینڈباجا بارات میں رنویر کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ انوشکا کا کہنا تھا کہ رنویر اچھااور پریکٹیکل انسان ہے لیکن ان دونوں کے مزاج بالکل مختلف ہیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ کے ساتھ فلم رب نے بنا دی جوڑی سے کیئریر کا آغاز کرنے والی انوشکا اور رنویر کے رمانس سے متعلق چرچے میڈیا میں آج کل عام تھے جس کے بعد انوشکا کو رد عمل ظاہر کرنا پڑا ۔