1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:40
شاہ رخ پروڈیوسر سے پریانکا کی سفارش میں مصروف
اے آر وائی - ممبئی : شاہ رخ خان آج کل پریانکا چوپڑا سے خوب دوستی نبھا رہے ہیں اور ہر جاننے والے پروڈیوسر سے پریانکا کی سفارش کرنے میں مصروف ہیں۔
شاہ رخ خان دوستوں کے دوست ہیں اور پریانکا ان کی بڑی پکی دوست ہیں،اس لئے شاہ رخ خان آج کل تمام پروڈیوسرز سے کہہ رہے ہیں کہ بھائی اپنی اگلی فلم میں پریانکا کو ضرور چانس دینا۔
ڈان ٹو اور را ون میں بھی شاہ رخ خان اپنے ساتھ پریانکا کو چانس دلا چکے ہیں اور اب ان کی خواہش ہے کہ مزید فلموں میں بھی پریانکا ان کی ہیروئن بنیں۔