1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:41
سیف اور دپیکا، کون بنے گا کروڑ پتی، میں جلوہ گر ہوں گے
اے آر وائی - ممبئی: "کون بنے گا کروڑ پتی "ایک بار پھر امیتابھ بچن کی میزبانی میں شروع ہو رہا ہے۔بالی ووڈ ہیرو سیف علی خان اور اداکارہ دپیکا پدوکون مہمان خصوصی ہوں گے۔ٹی و ی شو" کون بنے گا کروڑ پتی" کا پانچواں سیزن پندرہ اگست سے شروع ہو رہا ہے۔ اس بار میزبانی کے فرائض دوبارہ امیتابھ بچن سرانجام دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچویں سیزن کے پہلے پروگرام میں سیف علی خان اور اداکارہ دپیکا پدوکون بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ ان کے لئے فلمیں اور" کون بنے گا کروڑ پتی" یکساں اہمیت کا حامل ہے جبکہ سیف علی خان اور دپیکا پدوکون کا کہنا ہے کہ ان کے لئے "کون بنے گا کروڑ پتی" میں شرکت اعزاز کی بات ہے۔