1 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:0
را ون کی شوٹنگ مکمل، شاہ رخ نے پارٹی دے ڈالی
اے آر وائی - ممبئی: شاہ رخ خان کا کئی سالوں کا خواب ۔ فلم را ون کی شوٹنگ مکمل ہونے کی صورت میں پورا ہو گیا جس کی خوشی میں شاہ رخ نے ایک زبردست پارٹی دے ڈالی۔
را ون ایک سائنس فکشن فلم ہے جس میں ہیرو کے کردار کو زندگی سے بڑھ کر دکھایا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں شاہ رخ خان، کرینہ کپور اور ارجن رامپال شامل ہیں۔
را ون جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فلم ہے جس میں اسٹنٹس، گرافکس اور اسپیشل افیکٹس کا بہترین استعمال کیا گیا ہے۔ شاہ رخ کا کہنا تھا کہ را ون جیسی فلم بنانے کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ بھارت میں بھی جدید ترین ٹیکنالوجی کی فلمیں بنائی جاسکتی ہیں۔