1 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:9
کرینہ کپور منداکنی کا سین دوبارہ پکچرآئز کرائیں گی
اے آر وائی - ممبئی: کرینہ کپور نئی فلم میں رام تیری گنگا میلی کی منداکنی کا سین دوبارہ پکچرآئز کرائیں گی۔ اٹھائیس سال پہلے فلم رام تیری گنگا میلی میں منداکنی نے بارش کا جو سین سفید ساڑھی میں کیا تھا وہ اپنے دور میں فلم سے بھی زیادہ ہٹِ ہوا تھا۔
اب کرینہ کپور وہی سین دوبارہ پکچرآئز کرائیں گی اور اس بار فلم ہے، ونس اپان اے ٹائم ان مممبئی، کا سیکوئل۔ اس فلم میں اکشے کمار ہیرو کا رول ادا کر رہے ہیں۔ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ یہ سین منداکنی سے زیادہ اچھا کریں گی۔