تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:52

منداکنی جیسا بولڈ سین شوٹ نہیں کروا سکتی، کرینہ کپور

اے آر وائی - ممبئی: کرینہ کپور کوآخر کار عقل آ گئی۔کہتی ہیں کہ اپنی آنے والی فلم میں منداکنی جیسا سین شوٹ نہیں کروا سکتیں۔ فلم" ونس آپان آ ٹائم ان ممبئی" پارٹ ٹو میں کرینہ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس فلم میں کرینہ کو ایک بولڈ سین شوٹ کرانا تھا جیسے انیس سو پچاسی میں منداکنی نے فلم رام تیری گنگا میلی میں کیاتھا اور جس کی وجہ سے فلم بہت ہٹ ہوئی تھی۔



شروع میں تو کرینہ نے جوش میں آ کر سین شوٹ کرانے کی حامی بھر لی تھی مگر جب انہیں پتہ چلا کہ سین کی نوعیت کیا ہے تو بے بو خاموشی سے پیچھے ہٹ گئیں اور فلم کے ڈائریکٹر سے معذرت کر لی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.