2 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:27
ایمی مکڈونلڈ نے اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کر لیا
اے آر وائی - لندن : برطانوی پاپ گلوکارہ ایمی مکڈونلڈ نے اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کر لیا کہتی ہیں پاپ گلوکاروں کو اپنی لکس تبدیل کرتے رہنا چاہیئے۔
ایمی مکڈونلڈ نے ہیئر اسٹائل کی یہ تبدیلی مشہور سیلون میں کروائی،ان کا کہنا ہے کہ اس سیلون میں آکر انہوں نے خوشی محسوس کی اور وہاں کا ماحول بہت پر سکون تھا۔ایمی برطانیہ کی مشہور گلوکاراؤں میں شامل ہیں جن کے اسٹائل کو نوجوان نسل کاپی کرتی ہے۔ لندن کے کانسرٹ میں ایمی کے فینز انہیں نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ دیکھ سکیں گے۔