2 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:16
بالی ووڈعشقیہ گرل ودیابالن کی شادی کی خبریں گرم
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈمیں ہوگئی ہیں ورسٹائل اداکارہ ودیا بالن کی شادی کی خبریں گرم۔ اداکارہ ودیا بالن ایک بار پھر خبروں کی زد میں آگئی ہیں۔ اور اب کی بار کوئی افیئر یا فلم میں کیریکٹرنہیں بلکہ ان کی شادی کی ہے ودیا کے بارے میں کافی وثوق کے ساتھ کہا جارہا ہے کہ انھوں نے بھارت کے ایک نجی چینل کے ہیڈ سے شادی کرلی ہے۔
اور تو اور وہ ان کے ساتھ سیر سپاٹے کرتی بھی دکھائی دے رہی ہیں۔ ودیابالن کی چوری چھپے شادی کی خبر تو شاید ہضم ہوجاتی ہے مگر چوری چھپے شادی کے بعد کھلم کھلا گھومنا پھرنا یہ شاید ودیا کا راز فاش کردے۔