3 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:57
ہالی ووڈ: باکس آفس پر ایکشن تھرلر فلموں کا راج
اے آر وائی - لاس اینجلس: ہالی ووڈ میں اس ہفتے ایکشن موویز کا رہابول بالا۔۔ باکس آفس پرہوا سائنس فکشن ، ایکشن اور کامیڈی کا بھرپور ٹکراوٴ۔۔ایکشن فلم۔۔کاؤبوائے اینڈایلین۔۔اور دی اسمرفز۔۔نے تین دن میں مجموعی طور پر بتیس ملین ڈالر کا بزنس کرکے سنیما گھروں کو لوٹ لیا۔
فلم کاؤ بوائے اینڈایلین کی کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جو صحرامیں کھو کر ایک نئی جگہ چلاجاتاہے جہاں خلائی مخلوق ان پر حملے کرتی ہے۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور اس فلم کو شائقین نے کافی پسندکیاجبکہ اس کے مدمقابل اسی ہفتے ریلیز ہونے والی فلم دی اسمرفز۔۔کو وہ ریسپانس نہ ملا جس کی توقع کی جارہی تھی۔۔دی اسمرفز ایسے بونوں پر بنائی گئی ہے جو انسانی دنیا میں اچانک آن واردہوتے ہیں اور ناک میں دم کردیتے ہیں۔
ان دو فلموں پرچھائی رہی ہالی ووڈکی تاریخ میں کم وقت میں سب سے زیادہ بزنس کا ریکارڈ قائم کرنے والی ہیری پوٹر سیریز کی آخری فلم جس نے اب تک چھ سو تیس ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے اور اب بھی ہاوٴس فل کا جادو سرچڑھ کر بول رہا ہے۔