3 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:13
وینا ملک کیخلاف تشدد کا مقدمہ درج کرنیکی درخواست مسترد
اے آر وائی - لاہور : لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ وینا ملک کے خلاف ان کے سابق ملازم کی طرف سے تشدد کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
سیشن جج رانا زاہد کی عدالت میں اداکارہ وینا ملک کے سابق ملازم محمد مشتاق نے موقف اپنایا کہ وینا ملک نے اس کے تین ماہ کی تنخواہ ادا کرنی ہے، اس نے جب اداکارہ سے تنخواہ کا تقاضا کیا تو وینا ملک نے تنخواہ دینے کی بجائے اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا لہذا عدالت اداکارہ اس کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔
تفتیشی افسر کی رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار وینا ملک کے خلاف اپنا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے اس لئے اداکارہ پر لگایا گیا الزام جھوٹا ہے عدالت نے تفتیشی کے بیان کے بعد وینا ملک کےخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔