3 اگست 2011
وقت اشاعت: 22:8
کرینہ کپور ”ہیروئن“ میں کام کرنے کا معاوضہ 10 کروڑ لیں گی
اے آر وائی - ممبئی: اداکارہ کرینہ کپور مدھر بھنڈارکر کی فلم ”ہیروئن“ میں کام کرنے کا معاوضہ 10 کروڑ لے گی۔ذرائع کے مطابق مدھر بھنڈار کر نے اپنی ڈیم فلم ہیروئن سے ایشوریا کو آؤٹ کرنے کے بعد کرینہ کپور کو اس پراجیکٹ کے لئے آمادہ کرنے کیلئے دس کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی جس پر وہ فلم میں کام کیلئے آمادہ ہوئی۔
کرینہ بھنڈارکر سے دس کروڑ لینے کے بعد بالی وڈ کی مہنگی ترین اداکارہ بن جائے گی۔ اس وقت مہنگی ترین بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا کہلائی جاتی ہیں جو ایک فلم کا معاوضہ 5 سے 6 کروڑ روپے لیتی ہے۔